اپنی زبان منتخب کریں
Vaccination UK Immunisation

فلو امیونائزیشن 2024/25

آپ کو اس منظوری کی ویب سائٹ کے پاس بھیجا گیا ہے کیونکہ آپ کا بچہ اپنا سالانہ نیزل فلو ویکسینیشن موصول کرنے والا ہے۔

اس سال ہم تمام بچوں کو فوری اور بلا درد نیزل اسپرے فلو ویکسین پیش کر رہے ہیں۔ تاہم خنزیر کی جلاٹین سے پاک ایک متبادل انجیکشن کے بطور دستیاب ہے۔ ویکسینیشن پوری طرح سے مفت ہے اور اسکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کے لیے اس کی تجویز کی جاتی ہے۔

اسکولی بچوں کے لیے نیزل فلو ویکسین کے بارے میں یہاں مزید پڑھیں۔

براہ کرم فارم مکمل کریں چاہے آپ اس بات کے خواہاں ہوں کہ آپ کا بچہ ویکسینیشن موصول کرے یا اگر انہوں نے کہیں اور یہ موصول کر لیا ہو۔

اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں تو، ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات نیچے پڑھیں۔


یہاں شروع کریں

کرۂ ارض کی حفاظت کے لیے کاغذ کا عدم استعمال

ہم ماحولیات کے تحفظ میں یقین رکھتے ہیں اور یہ کاغذ کا استعمال کم کرنے کا ایک واضح طریقہ ہے۔

معاملات میں کم کاغذوں کا استعمال انفیکشن کے خطرہ کو بھی کم کرے گا اور آپ کے لیے، آپ کے بچہ کے لیے، اسکولوں کے لیے اور ہماری ٹیم کے لیے رضامندی کے عمل کو زیادہ آسان بنائے گا۔

رضامندی آسان بنا دی گئی

اپنی رضامندی مکمل کرنے کے بعد آپ تصدیق کا ایک ای میل وصول کریں گے اور آپ کے بچہ کو ہماری ٹیم کے ذریعہ ٹیکہ دینے کے بعد آپ ان کے ٹیکہ کی حالت کے بارے میں ایک اطلاع نامہ بھی وصول کریں گے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

اکثر پوچھے گئے سوالات کو دیکھیں

سوال کا زمرہ منتخب کریں۔:
  • کیا میں اپنے بچہ کو ٹیکہ لگوانے کے لیے GP کے یہاں لے جا سکتا ہوں؟
    عام طور پر اسکول کی عمر میں دیے جانے والے سبھی ٹیکے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق اسکول کی ٹیم فراہم کرتی ہے۔ مخصوص حالات میں GPs ٹیکے لگا سکتے ہیں، لیکن عام طور پر صرف اس صورت میں جبکہ بچہ کا وہ اسکولی سال جس میں اسے دیا جانا تھا گزر گیا ہو اور وہ ٹیکہ نہ لے سکا ہو۔ کبھی کبھار، مذکورہ ٹیم اس بات کی گزارش کر سکتی ہے کہ ٹیکے GP کے ذریعہ لگا دیے جائيں اگر وہ اسے زیادہ مناسب خیال کرتی ہے۔
  • اس صورت میں کیا ہوتا ہے جبکہ میں 'رضامندی کی آخری تاریخ' ضائع کر دوں لیکن اس کے باوجود چاہتا ہوں کہ میرے بچہ کو ٹیکہ لگایا جائے؟
    جب بھی ممکن ہوگا ٹیم ٹیکہ کاری کے لیے ایک دوسرا موقع فراہم کرے گی، خواہ وہ اسکول کے اندر ہو یا کسی کمیونٹی کلینک میں۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم ٹیم سے براہ راست رابطہ کریں۔
  • اگر رضامندی جمع کرانے کے بعد میرے بچہ کے ٹیکہ لینے سے متعلق میرا ذہن تبدیل ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟
    ایسی صورت میں ضروری ہے کہ آپ فوراً حفاظتی ٹیکوں سے متعلق ٹیم سے رابطہ کریں اور عملہ کے کسی رکن سے بات کریں۔ ہماری یہ بھی صلاح ہے کہ اگر ٹیکہ کاری کا منصوبہ اگلے 72 گھنٹوں کے اندر ہے تو آپ اسکول سے رابطہ کریں۔
  • اگر میرا بچہ اسکول نہیں جاتا ہے تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟
    ٹیم کو آپ کے بچہ کو ہماری کسی کمیونٹی کلینک میں دیکھ کر خوشی ہوگی۔ براہ کرم اپنی ضروریات پر بات کرنے کے لیے ٹیم سے رابطہ کریں۔
  • اگر میرے بچہ کو کوئی طبی عارضہ لاحق ہے تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟
    ایسے بچوں کی تعداد بہت کم ہے جو اپنے ٹیکے نہیں لے سکتے۔ تاہم، اگر آپ کے بچہ کو کوئی طبی عارضہ لاحق ہے تو ممکن ہے ہم آپ یا آپ کے بچہ کے GP یا صلاحکار سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید معلومات دریافت کریں کہ آیا اس کے لیے فی الحال ٹیکہ لینا محفوظ ہے۔
  • اگر ٹیکہ لینے کے بعد میرے بچہ کی طبیعت نا ساز ہو جاتی ہے تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟
    ہر شخص کو ٹیکوں کے ضمنی اثرات نہیں ہوتے۔ لیکن اگر انہیں ضمنی اثرات کا سامنا ہوتا ہے تو یہ عام طور پر معمولی ہوتے ہیں اور درج ذیل پر مشتمل ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر یہ ٹیکہ کی پہلی خوراک ہے: تھکاوٹ محسوس کرنا، ہلکا بخار، سرخباد، جسم میں درد اور انجیکشن کے مقام پر درد۔ اگر آپ اپنے بچہ کے بارے میں فکر مند ہوں تو آپ غیر ہنگامی طبی مشوروں کے لیے 111 پر کال کر سکتے ہیں یا اپنی GP پریکٹس سے رابطہ کریں۔ کسی ہنگامی حالت میں براہ کرم 999 پر ٹیلی فون کریں۔ مزید صلاح www.nhs.uk پر حاصل کی جا سکتی ہے۔ غیر ہنگامی طبی مشوروں کے لیے 111 پر اور کسی ہنگامی حالت میں 999 پر کال کریں۔ ہماری ٹیم ٹیکہ کاری کے بعد کسی بھی ایسے ضمنی اثرات کی اطلاع دیتی ہے جو ہمارے علم میں ہیں، لہذا براہ کرم اگر آپ محسوس کرتے ہوں کہ ہمیں کسی ایسے رد عمل کی اطلاع دینے کی ضرورت ہے جس کا آپ کے بچہ نے سامنا کیا ہے تو حفاظتی ٹیکوں سے متعلق ٹیم سے رابطہ کریں۔
  • اگر ٹیکہ کاری والے دن میرے بچہ کی طبیعت خراب ہو تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟
    اگر بچہ کی طبیعت بہت زیادہ ناساز نہیں ہے تو ٹیکے بہ حفاظت دیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچہ کی طبیعت اتنی ٹھیک نہیں ہے کہ وہ اسکول جا سکے تو ہماری ٹیم جب اگلی بار دورہ کرے گی تو اس سے ملاقات کرنے کا بندوبست کرے گی۔ عام طور پر اگر وہ اتنے ٹھیک ہیں کہ اسکول آ سکیں تو عام طور پر وہ اتنے ٹھیک ہوتے ہیں کہ انہیں ٹیکے دیے جا سکیں۔ تاہم، اگر آپ کا بچہ کسی دیرینہ بیماری یا حالیہ انفیکشن سے صحتیاب ہو رہا ہے تو نرس ان کے مکمل صحتیاب ہونے تک ٹیکہ کاری کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ بعد ازاں ہونے والی ان کی صحت میں کسی بھی تبدیلیوں کو غلط طور پر ٹیکہ کاری سے منسوب نہ کیا جائے۔
  • ٹیکہ کاری سے متعلق مزید معلومات مجھے کہاں مل سکتی ہیں؟
    آپ مزید معلومات NHS چوائسز کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، آپ اپنے GP، پریکٹس نرس یا حفاظتی ٹیکہ کاری سے متعلق ٹیم کے کسی فرد سے بات کر سکتے ہیں۔
  • آپ کو ٹیکہ کاری کی سابقہ تاریخوں کی ضرورت کیوں ہے؟
    ہم یہ معلومات صرف اس صورت میں طلب کرتے ہیں جبکہ یہ ٹیکوں کے درمیان درست وقفوں کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہوں۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ ہمیں آپ کے بچہ کے GP ریکارڈز تک رسائی حاصل نہیں ہے، لہذا ہمیں ان کی ٹیکہ کاری کی سابقہ تاریخ کے بارے میں علم نہیں ہو سکتا سوائے اس کے کہ آپ ہمیں بتا دیں۔
  • آپ کیوں پوچھ رہے ہیں کہ آیا میرے بچے نے MMR کی دو خوراکیں لی ہیں؟

    خسرہ ایک بار پھر پورے انگلینڈ میں عروج پر ہے۔ ہماری تشکیل ان سبھی بچوں کو MMR کا ٹیکہ پیش اور فراہم کرنے کے لیے ہوئی ہے جنہیں اس سے پہلے اس کی دو خوراکیں نہیں ملی ہیں۔ لہذا، اگر آپ کے بچے نے ایک خوراک لگ بھگ 1 سال کی عمر میں اور پھر پری اسکول کی عمر میں دوبارہ لی ہے تو، ممکن ہے وہ پوری طرح تحفظ یافتہ نہ ہوں۔ اگر آپ پریقین نہیں ہیں کہ آیا انہوں نے دونوں خوراکیں لی ہیں تو، براہ کرم اس سوال کے جواب میں نہیں لکھیں اور ہماری ٹیم اس پر گفتگو کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرے گی اور ہماری آمد کے دوران آپ کے بچے کو ٹیکہ پیش کرے گی۔

  • کیا کوئی ایسا بچہ بھی ہوتا ہے جسے ناک سے دیا جانے والا ٹیکہ نہیں لینا چاہیے؟
    اگر آپ کے بچہ کو درج ذیل میں سے کچھ بھی ہو تو آپ کو ہمیں بتانا چاہیے: انڈوں، انڈوں کے پروٹین، جینٹامیسین یا جیلاٹین سے بہت شدید الرجی – ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا آپ کے بچہ کو کسی ایسی حالت کے لیے ہسپتال میں بھرتی کیا گيا تھا جسے انافلکسس کہا جاتا ہے جو ان چیزوں کے باعث پیدا ہوئی ہو۔ فی الحال گھرگھراہٹ کے ساتھ سانس لے رہا ہے یا دمہ کی وجہ سے گذشتہ 72 گھنٹوں میں گھرگھراہٹ کے ساتھ سانس لیتا رہا ہے۔ فلو کا ایک متبادل ٹیکہ موجود ہے جس پر ہم آپ کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بات کر سکتے ہیں کہ آپ کے بچہ کو حتی الامکان تحفظ حاصل ہو۔ کوئی ایسی حالت ہے جو شدید طور پر ان کے مامونیتی نظام کو کمزور کرتی ہو۔ نیز، جن بچوں کو ٹیکہ لگایا گيا ہے انہیں ٹیکہ لگنے کے بعد سے تقریباً دو ہفتوں تک ایسے لوگوں کے قریبی رابطے میں آنے سے اجتناب کرنا چاہیے جن کے مامونیتی نظام انتہائی کمزور ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بات کا ایک انتہائی معمولی خطرہ موجود ہے کہ ٹیکہ کا وائرس ان کو منتقل ہو سکتا ہے۔ ٹیکہ لینے کے بعد دیگر صحت مند بچوں اور بالغ افراد کے ساتھ رابطہ محدود کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • کیا فلو کے ٹیکہ کا اثر دیگر ان لوگوں میں منتقل ہو سکتا ہے جنہیں ٹیکہ نہیں لگایا گيا ہے؟ (وائرل شیڈنگ)
    رابطہ میں آنے والے ایسے لوگ جنہیں ٹیکہ نہیں لگایا گیا ہے انہیں کمزور کردہ فلو کے ٹیکہ کے وائرس سے سنگین طور پر بیمار ہونے کا خطرہ نہیں ہے خواہ وہ اسی کمرے میں ہوں جس میں فلو کا ٹیکہ لگایا گیا ہے یا کسی ایسے طالب علم کے رابطہ میں ہوں جنہیں حالیہ دنوں میں ٹیکہ لگایا گيا ہے۔ ٹیکہ کے وائرس کا کوئی بھی 'ذرہ' نکل کر ہوا میں سرایت نہیں کرتا اور اسی لیے، کسی بھی بچہ یا عملہ کے رکن کو ٹیکہ لگانے کے دوران یا اس کے بعد کے دنوں میں اسکول سے باہر رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے بچوں کی انتہائی مختصر تعداد جن کی مامونیت انتہائی کمزور ہے (مثال کے طور پر ایسے بچے جنہوں نے ابھی حالیہ دنوں میں ہڈی کے گودے کا ٹرانسپلانٹ کرایا ہے) انہیں اسکول میں پھیلنے والے دیگر انفیکشنز کے ساتھ رابطہ کا انتہائی زیادہ خطرہ ہونے کی وجہ سے اسکول آنے سے پہلے ہی منع کیا جا چکا ہے۔ اگرچہ وہ بچے جنہیں ٹیکہ لگایا جاتا ہے وہ ٹیکہ لگنے کے کچھ دن بعد تک ٹیکہ کا وائرس خارج کرتے ہیں، اس وائرس کے ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلنے کی صلاحیت قدرتی انفیکشن کے مقابلہ کم ہے۔ خارج ہونے والے وائرس کی مقدار عام طور پر دوسروں میں انفیکشن پھیلنے کے لیے ضروری مقدار سے کمتر ہوتی ہے اور یہ وائرس جسم کے باہر زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتا۔ یہ فلو کے قدرتی انفیکشن کے برخلاف ہے جو کہ فلو کے موسم میں آسانی سے پھیلتا ہے۔ لہذا جن اسکولوں میں ٹیکہ دیا جا رہا ہے وہاں انفلوئنزا وائرس سے رابطہ کا مجموعی خطرہ بیشتر بچوں کے ٹیکہ لگوانے کی وجہ سے انتہائی کم ہو جاتا ہے۔
  • کیا ٹیکہ کے کوئی ضمنی اثرات ہیں؟
    ممکنہ ضمنی اثرات حسب ذیل ہیں: بھوک میں کمی، سر درد، نزلہ یا بند ناک، یا معمولی حرارت۔ یہ عام ہیں، مگر یہ تیزی سے گزر جاتے ہیں اور ان کا علاج پیراسٹامول یا آئبوپروفین سے کیا جا سکتا ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے بچہ کو اس کی ضرورت ہے۔ یہ فلو کے ٹیکہ کی سب سے پہلی خوراک کے ساتھ زیادہ عام ہیں اور آئندہ سالوں میں خوراکوں کے ساتھ ان میں کمی آنی چاہیے۔
  • کیا میرا بچہ انجیکشن والا ٹیکہ لے سکتا ہے جس میں جیلاٹین نہیں ہوتا؟
    اگر آپ پورسائن جیلاٹین مواد کی وجہ سے ناک سے دیا جانے والا فلو کا ٹیکہ اپنے بچہ کو دلانا نہیں چاہتے ہیں تو آپ کے بچہ کو بطور انجیکشن دیا جانے والا ایک ٹیکہ دیا جا سکتا ہے جس میں کہ یا مادہ نہیں ہے۔ اگر آپ کے بچہ کو ایک یا زیادہ طبی عوارض یا معالجوں کی وجہ سے فلو کا خطرہ زیادہ ہے اور وہ ناک سے دیا جانے والا فلو کا ٹیکہ نہیں لے سکتا تو اسے فلو کا ٹیکہ بذریعۂ انجیکشن لینا چاہیے۔
  • کیا ٹیکہ فلو کا باعث ہو سکتا ہے؟
    نہیں، ٹیکہ فلو کا باعث نہیں ہو سکتا کیوں کہ اس کی روک تھام کے لیے اس کے اندر موجود وائرسوں کو کمزور کر دیا گیا ہے۔
  • کیا ناک سے دیے جانے والے ٹیکہ میں خنزیر سے حاصل کیا گيا جیلاٹین (پورسائن جیلاٹین) ہے؟
    ہاں۔ ناک سے دیے جانے والے ٹیکہ میں جیلاٹین (پورسائن جیلاٹین) کی انتہائی پراسس کردہ شکل موجود ہے جس کا استعمال بہت ساری اہم دواؤں میں کیا جاتا ہے۔ جیلاٹین ٹیکہ کے وائرسوں کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتا ہے تاکہ ٹیکہ فلو کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرے۔
  • ناک سے دیا جانے والا اسپرے کس طرح کام کرتا ہے؟
    ناک سے دیا جانے والا اسپرے ایسے وائرسوں پر مشتمل ہے جنہیں فلو کا باعث ہونے سے روکنے کے لیے کمزور کر دیا گيا ہے لیکن وہ آپ کے بچہ کو دفاعی قوت تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ جب آپ کا بچہ فلو کے وائرسوں کے رابطہ میں آئے گا تب وہ انفیکشن سے مقابلہ کرنے پر زیادہ قادر ہوگا۔ یہ ٹیکہ جلدی سے ناک میں جذب ہو جاتا ہے لہذا اگر آپ کے بچہ کو اسپرے لینے کے فوراً بعد چھینک بھی آ جائے تب بھی یہ سوچ کر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس نے کام نہیں کیا۔
  • ٹیکہ کس طرح دیا جائے گا؟
    بیشتر بچوں کو، یہ ناک میں ایک پچکاری کی طرح دیا جاتا ہے۔ یہ ایک انجیکشن کے طور پر بھی دیا جا سکتا ہے۔
  • ٹیکہ کے فوائد کیا ہیں؟
    ٹیکہ لگوانے سے آپ کو بچہ کو فلو کے چپیٹ میں آنے سے تحفظ فراہم ہوگا۔ یہ آپ کے گھرانے میں آپ کے بچہ سے ان دیگر لوگوں کو بھی فلو ہونے کے امکان کو کرے گا جنہیں فلو ہونے کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے، جیسے دادا دادی یا نانا نانی، یا وہ لوگ جنہیں صحت کے طویل مدتی عوارض لاحق ہیں، یا بھائی بہن جو اتنے زیادہ چھوٹے ہیں کہ انہیں ٹیکہ نہیں دیا جا سکتا۔
  • بچوں کو ہر سال فلو کے ٹیکوں کی ضرورت کیوں ہے؟
    فلو کا ٹیکہ ہر سردی میں ہر ایک سال پھیلنے والے فلو کی مختلف نوعیت سے مطابقت کے لیے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم صلاح دیتے ہیں کہ آپ کے بچہ کو اس سال پھر سے فلو کا ٹیکہ دیا جائے خواہ گذشتہ سال اس کو ٹیکہ لگ چکا ہو۔
  • میرے بچہ کو فلو کا ٹیکہ کیوں لگوانا چاہیے؟
    فلو بچوں میں ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہو سکتی ہے۔ یہ کئی دنوں تک یا اس سے بھی زیادہ مدت تک برقرار رہ سکتا ہے؛ اس کی وجہ سے بخار، بند ناک، سوکھی کھانسی، حلق میں خراش، پٹھوں اور جوڑوں میں درد، اور شدید تھکاوٹ ہو سکتی ہے۔ کچھ بچوں کو بہت تیز بخار ہو سکتا ہے، بعض اوقات عام فلو کی علامات کے بغیر، اور علاج کے لیے اسے ہسپتال جانا پڑ سکتا ہے۔ فلو کی سنگین پیچیدگیوں میں تکلیف دہ کان کا انفیکشن، شدید برونکائٹس، اور نیمونیا شامل ہو سکتے ہیں۔
  • کیا مجھے میرے رضامندی فارم کی کوئی نقل موصول ہوتی ہے؟
    رضامندی جمع کرنے کے بعد آپ ایک ای میل وصول کریں گے جس میں آپ کو اطلاع دی جائے گی کہ یہ ہمیں مل گیا ہے۔ اگر آپ اسے وصول نہیں کرتے ہیں تو براہ کرم اپنا اسپیم/جنک فولڈر چیک کریں۔
  • تکنیکی سپورٹ کی کوئی گزارش میں کس طرح کروں؟
    براہ کرم ہمیں support@riviam.zendesk.com پر ای میل کریں۔ براہ کرم اس میں کوئی ذاتی تفصیلات درج نہ کریں کیوں کہ یہ ای میل طبی مسائل کے لیے نہیں ہے۔
  • اگر مجھے یہ معلومات کسی اور شکل میں درکار ہو تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟
    براہ کرم حفاظتی ٹیکوں سے متعلق ٹیم سے رابطہ کریں جو اس سلسلہ میں مدد کر سکے گی۔

مزید جوابات کے لیے رابطہ کریں

اگر ہماری خدمات یا حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں اب بھی آپ کے پاس سوالات ہوں تو براہ کرم ذیل کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔.

کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں ای میل کریں Enfield@v-uk.co.uk.

Vaccination UK Immunisation

کاپی رائٹ © 2024 RIVIAM۔ جملہ حقوق محفوظ۔

کاپی رائٹ © 2024 RIVIAM۔ جملہ حقوق محفوظ۔